۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید ناصر عباس انقلابی کی آقای ارتکانی سے ملاقات

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفتر بین الملل کے مسؤل کل آقای ارتکانی سے مسؤل شعبہ خدمت زائرین ایران،عراق،شام خادم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں 14 مئی 2023ء بروز اتوار کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفتر بین الملل کے مسؤل کل آقای ارتکانی سے مسؤل شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے ملاقات کی۔ جس میں زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے بہت سے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے آقای ارتکانی سے گزارش کی کہ میر جاوہ بارڈر پر زائرین سے کرونا وائرس ٹیسٹ اور بیمہ وغیرہ کی مد میں جو زائرین سے پیسے لیے جا رہے ہیں اسے فی الفور روکا جائے۔ آقای ارتکانی نے اس معاملہ کی پُرزور مذمت کی اور اسے جلد از جلد روکنے کی یقین دہانی کروائی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ملاقات میں معاون فنانس جناب مولانا شمس القیوم اور شیخ سجاد بھی شریک تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .