۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عشرہ محرم قم

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ قم المقدس کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس کا انعقاد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا صحن جواد الائمہ میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ قم المقدس کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس کا انعقاد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا صحن جواد الائمہ (ع) میں ہوا۔ جس میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور تلاوت زیارت عاشورا سے ہوا۔ جس کی سعادت مولانا قاری صادقی صاحب نے حاصل کی۔ مسؤل شعبہ خدمت زائرین و خادم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور اپنے مخصوص انداز میں نظام ولایت فقیہ اور مرجعیت پر مختصرا روشنی ڈالی اور عزاداران سید الشہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے گذشتہ روز گلگت میں رونما ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مسؤلین کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

خطیب کریمہ اہلبیت جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت علی نقوی صاحب نے "سورۂ یونس کی آیت نمبر 57 سے قرآن اور اہل بیت (ع)"کے عنوان پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بہترین انداز میں فضائل اہلبیت علیہم السلام و مصائب کربلا بیان کئے۔

آخر میں ماتمی سنگت در معصومہ سلام اللہ علیہا اور آقای زیدی صاحب نے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں کی جانب سے بھرپور عزاداری کرکے امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو پرسہ پیش کیا گیا۔

مجلس کے اختتام پر عزاداروں میں نیاز حسینی تقسیم کیا گیا۔

نوٹ: اول محرم سے دس محرم تک رات ٹھیک دس بجے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن جواد الائمہ (ع) میں عشرۂ مجالسِ عزا کاسلسلہ جاری ہے۔ تمام علمائے کرام، طلاب اور زائرین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .