عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴
-
انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی کی جانب سے روز عاشور" سبیل به یاد تشنگان کربلا " کا اہتمام
حوزہ/ روز عاشور انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی ،ادرہ چہاردہ معصومین حوئی باڑی و سٹوڈنٹ والنٹیر کمیٹی اور ایک سماجی کارکن کی جانب سے کربلا کے پیاسے بچوں کی یاد میں ایک سبیل کا انعقاد کیا گیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جڈی بل سرینگر میں یوم عاشورا کا جلوس
حوزہ/ یوم عاشورا کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے گلشن باغ مدین صاحب سرینگر میں عظیم الشان جلوس اور شبیہ ذوالجناح بر آمد کیا گیا۔
-
شہر پونہ کے ایرانی امام باڑے میں منعقد مرکزی عشرہ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام پر پہنچا؛
محبوس فکروں کو آزاد کرنے کا نام کربلا ہے، مولانا نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ کربلا اس پیغام رسول رحمت (ص) کا تسلسل ہے جہاں آپ نے لوگوں کی محبوس فکروں کو آزاد کیا انہیں خرافات و جہالت کی زنجیروں سے چھڑایا "معدہ" کی حد تک سوچنے والوں کو تصور "معاد" سے آشنا کیا۔
-
ایران کے دارالحکومت تہران میں عشرہ مجالس سے خطاب:
حقیقی اطاعت معرفت کے ساتھ کی جانے والی اطاعت ہے؛ عالمہ سیدہ بشری بتول نقوی
حوزہ/ حقیقی اطاعت معرفت کے ساتھ کی جانے والی اطاعت ہے اطاعت و عبادت کو معرفت کے ساتھ انجام دینا ہی اطاعت و عبادت کے عالی متعالی درجات تک پہنچنے کا زریعہ ہے۔
-
شیعہ کالج اولڈ بوائز لکھنؤ میں منعقد عشرہ مجالس کی آٹھویں مجلس سے خطاب:
مولا عباسؑ امام حسینؑ کے لئے ویسے ہی تھے جیسے جناب ہارونؑ جناب موسیٰ ؑ؛ مولانا سید ارشد جعفری
حوزہ/ مولا عباس علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے لئے ویسے ہی تھے جیسے جناب ہارون علیہ السلام جناب موسیٰ علیہ السلام کے لئے اور امیرالمومنین علیہ السلام رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھے۔
-
بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر لکھنؤمیں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب:
امام حسین علیہ السلام کے معتمد اور مطیع تھے حضرت عباس علیہ السلام: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ انسان کا حقیقی کمال یہ ہے کہ اس سے اللہ، رسول اور امام راضی ہوں اور انکا مطیع محض اور معتمد ہو۔ حضرت عباس علیہ السلام خدا، رسول اور ائمہ ہدیٰ علیہم السلام کے مطیع محض اور معتمد تھے کہ آپ کا ایک لقب باب الحسین علیہ السلام ہے۔
-
شیعہ جامع مسجد اجین مدھیہ پردیش میں عشرہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب:
دنیا بھر میں آج علم عباس بلند ہے؛ مولانا کرارخان غدیری
حوزہ/ محرم الحرام کی 8 تاریخ کو دنیا بھر مولا عباس کے چاہنے والے عقیدت و محبت سے علم مبارک حضرت عباس اٹھاتے ہیں اور مولا عباس کے علم وعمل سیرت و اطاعت امام جزبہ دین اسلام کو یاد کرتے ہوتے اس راہ کو اختیار کرنے کی دعا مانگتے ہیں۔
-
امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں جاری عشرہ مجالس کی آٹھویں مجلس سے خطاب:
امام حسین علیہ السلام کی محبت انسان کے نفس کو پاک کرتی ہے : مولانا سید راہب حسن زیدی
حوزہ/ انہوں نے کہا: انسان اگر اپنے نفس کو پاک کر لے تو وہ دین کے راستے پر چلنے لگے گا نفس تب پاک ہوگا جب انسان اپنے عیب کو خود دیکھ کر ختم کرے گا انسان اپنے عیب کو نہیں دیکھتا ہے بلکہ دوسروں کے عیب کو نکالنے میں لگا رہتا ہے۔
-
امام باڑہ قصر حسینی بلوچ پورہ میں میں عشرہ مجالس سے خطاب:
قرآن کے ساتھ اہلبیت (ع) کو اپنانے والا ہی سچا مومن ہے؛ مولانا محمد میاں عابدی
حوزہ/اگر کسی کو پورا دین چاہئے تو قرآن کے ساتھ اہل بیت کے کردار کو بھی اپنانا پڑے گا تبھی وہ سچا مسلمان ہوگا۔
-
مسجد نور محل حضرت گنج لکھنؤ میں عشرہ مجالس سے خطاب:
مومن وہ ہے جس کا غم اس کا دکھ اس کے دل کے اندر اور چہرہ متبسم رہتا؛ مولانا ارشد موسوی
حوزہ/ مولانا نے کہا کہ مولا علی نے فرمایا کہ پانچ صفتیں اپنے اندر پیدا کرنے والا ہی سچا مومن ہے۔
-
لکھنو ٔمقبرہ سعادت خاں میں عشرہ مجالس کے سلسلہ کی مجلس سے خطاب:
قرآن میں وہی لوگ غور و فکر نہیں کرتے جن کے دلوں میں تالا لگا ہوا ہے؛ مولانا سید رضا حیدر
حوزہ/ انہوں نے قرآن کے حوالے سے کہا کہ (اے رسول) قرآن ہم نے آپ پر اس لئے نازل کیا تاکہ لوگ اس میں تدبر اورغور وفکر کریں۔پس قرآن میں وہی لوگ غور و فکر نہیں کرتے جن کے دلوں میں تالا لگا ہوا ہے۔
-
شہر جنیر (پونہ) میں یوم علی اصغر (ع) منایا گیا
حوزہ/ شہر جنیر (پونہ) میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت علی اصغر علیہ السلام کے عالمی دن پر امام بارگاہ اکبریہ میں ننھے ننھے بچوں نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں اپنے مخصوص کپڑوں میں ملبس ہو کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
مسجد ایرانیان (ممبئی ) میں جاری عشرۂ مجالس کی ساتویں مجلس سے خطاب:
مجلس حسینیؑ میں تہذیب سخن کی خیرات ملتی ہے؛ مولانا سید عقیل الغروی
حوزہ/ منبر ِحسینی اور مجلسِ حسینی کےخلوص و برکات تو بےشمار ہیں لیکن ا ن میں سب سے سامنے کی جو خیرات بنٹتی ہے یہاں سے، وہ تہذیب ِسخن کی خیرات ہے۔
-
بارگاہ ام البنین (س) منصور نگر لکھنئو میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب:
سیرت اهلبیت علیہم السلام سے آشنائی کے بغیر اطاعت ممکن نہیں؛ مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ اللہ نے جس طرح اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت واجب کی ہے اسی طرح اہلبیت علیہم السلام کی بھی اطاعت واجب کی ہے۔ لیکن انکی شخصیت اور سیرت سے آشنائی کے بغیر اطاعت ممکن نہیں ہے۔
-
امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں جاری عشرہ مجالس کی چھٹی مجلس سے خطاب:
امام حسین (ع) نے دین کو بچایا ہے: مولانا سید راہب حسن زیدی
حوزہ/ مولانا نے کہا: کہ امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچایا ہے اگر امام حسین علیہ السلام قربانی پیش نہ کرتے تو آج دین مٹ جاتا دین کو نہ کوئی جانتا اور نہ پہچانتا۔
-
زیدپور بارہ بنکی میں جاری عشرہ محرم کی چھٹی شب کی مجلس سے خطاب:
جو قیام امام حسین (ع) کا مقصد تھا وہی عزائے امام حسین (ع) کا مقصد ہے؛ مولانا ظہور مہدی مولائی
حوزہ/ مولانا نے کہا: جو قیام امام حسین علیہ السلام کا مقصد تھا وہی عزائے امام حسین علیہ السلام کا مقصد ہے۔
-
دفترقائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی ساتویں مجلس کا انعقاد:
جس گناہ سے توبہ کریں اس گناہ کی طرف کبھی نہ جائیں، علامہ سید شفقت علی نقوی
حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، صحن جواد الائمہ میں محرم الحرام کی ساتویں مجلس منعقد ہوئی۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس کا انعقاد:
منتظرین امام زمان (عج) قوم موسی سے افضل ہیں، علامہ شفقت علی نقوی
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: انسان کی ہدایت اور کمال سے متعلق تمام چیزیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔
-
امام حسین (ع) وارث انبیا ہیں؛ محترمہ سیدہ بشری بتول نقوی
حوزہ/ سیدہ بشری بتول نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا اولوالعزم انبیا کا وارث ہونا عقلی اور نقلی دلائل سے ثابت ہے۔
-
زید پور بارہ بنکی کے محلہ گڑھی جدید میں جاری عشرہ مجالس کی پانچویں مجلس سے خطاب:
امام حسین علیہ السلام کا قیام خالص خدا کے لئے تھا؛ حجۃ الاسلام ظہور مہدی مولائی
حوزہ/ قیام امام حسین علیہ السلام کے نہایت موثر ، پر کشش ، ابدی اور جاویداں ہونے کا اصلی و بنیادی راز اس کا " للہیت " سے لبریز ہونا ہے اور یہ طے ہے کہ جہاں " للہیت " ہوگی وہاں بقا و ابدیت ضرور ہوگی۔
-
ہندوستان کے ہندو برادران امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلنے کو انسانی فریضہ قرار دیتے ہیں: حجۃ الاسلام سید کلب رشید رضوی
حوزہ/ مولانا نے عالمی منظر نامے پر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے نقوش کا ذکر کیا اور خاص کر اپنے ملک ہندوستان کی غیر شیعہ عزاداری اور امام حسین سے عقیدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہندو برادران امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کو انسانی فریضہ قرار دیتے ہیں
-
ہمارے لئے شرف ہے کہ ہمیں اپنے دکھوں میں غم اہل بیت (ع) کا سہارا میسر ہے، مولانا سید علی جعفر شمسی
حوزہ / ہم شیعوں کے لئے باعث شرف ہے یہ بات کہ ہمیں اپنے دکھوں میں غم اہل بیت علیہم السلام کا سہارا ملا ہوا ہے اور ان کے غم میں غمگین ہونا فرامین ائمہ معصومین علیہم السلام کے مطابق بھی شیعہ ہونے کی علامات میں سے ایک ہے۔
-
امام بارگاہ مہدی آمین آباد لکھنؤ میں عشرہ مجالس کی چوتھی مجلس سے خطاب:
دیندار ہونا عزاداران امام حسین (ع) کی پہچان ہے: مولانا سید راہب حسن زیدی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے دين کو بچانے کے لئے قربانی پیش کی تھی اب اگر انسان اپنے آپ کو حسینی کہہ رہا ہے امام حسین علیہ السلام کا چاہنے والا کہہ رہا ہے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ دین پر عمل کرے کیوں کہ دین پر عمل عزاداران حسین علیہ السلام کی پہچان ہے۔
-
امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب:
غم حسینؑ میں رونا پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے امام حسینؑ کی مظلومیت پر گریہ کے ثواب کو بھی روایت اور سنت کے ذریعہ ثابت کرتے ہوئے کہا کہ غم حسینؑ میں رونا عبادت اور پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس کا انعقاد:
قرآن و اہلبیت (ع) کے ساتھ متمسک رہنے میں ہی تمام انسانوں کی نجات ہے
حوزہ / قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ متمسک رہنے میں ہی تمام انسانوں کی نجات ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنی چاہئے اور قرآن میں تفکر و تدبر کرنا چاہئے۔
-
ممبئی مسجدِ ایرانیان(مغل مسجد) میں عشرہ محرم ۱۴۴۴ھ کی مجلس سے خطاب:
انسان اپنی عظمت کو پہچان لے تو اس سے کوئی غیر انسانی،غیر اخلاقی عمل ہوہی نہیں سکتا؛ حجۃ الاسلام عقیل الغروی
حوزہ/ انسان کی زبان ایک شمع کی لَو کی طرح ہے ، آپ کے وجود میں چھپا ہوا نور اسی زبان سے بکھرتا ہے۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس کا انعقاد:
امام (ع) اپنے شیعوں کے غم اور خوشی میں شریک ہیں، علامہ شفقت علی نقوی
حوزہ/ ہم امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے منتظر ہیں لہذا ہمیں اپنے اندر وہ صفات پیدا کرنی چاہئیں جو امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف چاہتے ہیں۔
-
بھرچ گجرات میں محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کے مرکزی عشرہ سے خطاب
کربلا حق و باطل کے درمیان حد فاصل کا نام ہے: مولانا احمد رضا زرارہ
حوزہ/ خیمہ حسینی میں منافقت کا گزر بھی نہیں ہو سکتا ،یہ وہ اصحاب تھے جن پر امام حسین علیہ السلام نے فخر کیا ہے اور اصحاب نے اپنے کردار سے بتا دیا کہ کر بلا حق و باطل کےلیے درمیان حد فاصل کا نام ہے۔
-
جموں میں حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) میں ماہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی مجلس سے خطاب:
حقیقی عزاداری وہ ہے جو نصرت امام (عج) کے لئے آمادہ کر سکے: مولانا مختار حسین جعفری
حوزہ/ علامہ سید مختار حسین جعفری نے سلسلہ مجالس سید الشھداء علیہ السلام میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اس دور میں صحیح معنی میں تب ہی عزاداری قائم کی جا سکتی ہے کہ جب یہ عزاداری ہمیں زمانے کے امام کی نصرت پر آمادہ کر سکے۔
-
امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی تیسری مجلس سے مولانا سید کلب جواد نقوی کا خطاب:
تقویٰ کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ اسلام کا تعلق فقط زبان سے ہے لیکن ایمان کا تعلق دل سے ہے، اس کے بعد تقویٰ کی منزل ہے جسکے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے، قرآن مجید میں صاحبان ایمان سے بار بار مطالبہ کیا گیا ہے کووہ تقوائے الٰہی اختیار کریں۔