۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ انسان کا حقیقی کمال یہ ہے کہ اس سے اللہ، رسول اور امام راضی ہوں اور انکا مطیع محض اور معتمد ہو۔ حضرت عباس علیہ السلام خدا، رسول اور ائمہ ہدیٰ علیہم السلام کے مطیع محض اور معتمد تھے کہ آپ کا ایک لقب باب الحسین علیہ السلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سال کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں منعقد عشرہ مجالس کو مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔

"امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور سیرت" کے عنوان سے منعقد عشرہ مجالس کی آٹھویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ انسان کا حقیقی کمال یہ ہے کہ اس سے اللہ، رسول اور امام راضی ہوں اور انکا مطیع محض اور معتمد ہو۔ حضرت عباس علیہ السلام خدا، رسول اور ائمہ ہدیٰ علیہم السلام کے مطیع محض اور معتمد تھے کہ آپ کا ایک لقب باب الحسین علیہ السلام ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے کہا: قرآن کریم نے کامیابی کا معیار ایمان و صالح کو قرار دیا ہے۔ معصوم امام نے حضرت عباس علیہ السلام کو عبد صالح کے لقب سے یاد کیا جو آپ کی کامیابی کی سند ہے۔ یہی اللہ کے صالح بندے ہیں جن پر نماز کے سلام میں سلام کیا جاتا ہے یعنی جن بندوں پر نماز میں سلام ہے انمیں ایک حضرت عباس علیہ السلام ہیں۔ حضرت عباس علیہ السلام کی سیرت و کردار ہمیں اخلاص، اطاعت اور وفا کا درس دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .