۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مولانا نے مسلمان محدثین کی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ثابت کیا کہ انبیائے کرامؑ نے بھی ابتلا اور مصیبتوں کے وقت محمد و ال محمدؐ کو وسیلہ قرار دیاتھا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ محمد و ال محمدؐ سے تمسک اختیار کرنا اور انہیں وسیلہ قرار دینا سنت انبیاؑ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے وسیلہ کی ضرورت اوراہمیت پر قرآن اوراحادیث کی روشنی میں گفتگو کی ۔ مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا ہماری شہ رگ حیات سے زیادہ قریب ہے اسکے باوجود قرآن مجید میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ وسیلہ تلاش کروتاکہ اس تک رسائی ہوسکے۔یعنی بغیر وسیلہ کے ہر گز خدا تک نہیں پہونچا جا سکتا جبکہ وہ ہماری شہ رگ حیات سے زیادہ ہم سے قریب ہے،یہ اہمیت اور ضرورت وسیلہ پر دلیل قاطع ہے۔مولانا نے کہا کہ محمد و آل محمدؐ کو وسیلہ قرار دئیے بغیر معرفت خدا حاصل نہیں ہوسکتی اور نہ ان کی شفاعت کے بنا نجات ممکن ہے۔

مولانا نے مسلمان محدثین کی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ثابت کیا کہ انبیائے کرامؑ نے بھی ابتلا اور مصیبتوں کے وقت محمد و ال محمدؐ کو وسیلہ قرار دیاتھا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ محمد و ال محمدؐ سے تمسک اختیار کرنا اور انہیں وسیلہ قرار دینا سنت انبیا ہے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کی وفاداری ،شجاعت اور مظلومانہ شہادت کے واقعہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔مجلس کے بعد شبیہ علم مبارک کی زیارت کرائی گئی۔ انجمن نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کے فرائض انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .