۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ کشمیر کے معروف عالم اور سیاسی رہنما مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر مولانا کلب جواد نقوی کا تعزیتی پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ لے مطابق، مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

مولانانے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے۔مولانا مرحوم وادیٔ کشمیر کی نہایت فعال اور متحرک شخصیت اور صاحب شعور رہنما تھے ۔انہوں نے اہل کشمیر کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں ،وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ان کے دل میں ملت کا درد موجود تھا اس لئے انہوں نے مختلف میدانوں میں فعال رہتے ہوئے ملت کے ذہن و دل کی علمی وفکری آبیاری کی ۔کشمیر کی تاریخ میں ان کا نام نامی ہمیشہ زندہ رہے گا ۔

ہم مجلس علمائے ہند کے تمام اراکین حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد عباس انصاری کے انتقال پُرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےان کے جملہ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مولانا مرحوم کے علو درجات کے لئے دعا گو ہیں ۔

جاری کردہ: مجلس علمائے ہند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .