۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ مرحوم اپنی پُر امن جدوجہدکے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتے تھے ان کی ساری زندگی فاشزم اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف قیام سے عبارت تھی اس پاداش میں ان کی زندگی کے کئی سال جیل میں گزرے لیکن وہ جبر و استبداد کے سامنے ثابت قدم رہے،اپنے عمل سے انہوں نے جدوجہد کو دوام بخشا۔ان کی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛

محترم حجۃ الاسلام مولانا مسرور عباس انصاری صاحب صدر جموں و کشمیر اتحاد بین المسلمین:

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!

آپ کے والد محترم حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد عباس انصاری سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس،سربراہ جموں و کشمیر اتحاد بین المسلمین،بانی العباس ریلیف ٹرسٹ اورہمارے دیرنیہ مشفق و مہربان کی وفات ہمارے لئے انتہائی دکھ کا باعث بنی۔ ان دکھ بھرے لمحات میں تعزیت پیش کرتے ہوئے آپ کے غم میں شریک ہیں۔ بلاشبہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن رضائے خداوندی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی تقاضائے بشریت ہے۔

مرحوم اپنی پُر امن جدوجہدکے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتے تھے ان کی ساری زندگی فاشزم اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف قیام سے عبارت تھی اس پاداش میں ان کی زندگی کے کئی سال جیل میں گزرے لیکن وہ جبر و استبداد کے سامنے ثابت قدم رہے۔اپنے عمل سے انہوں نے جدوجہد کو دوام بخشا۔ان کی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات تادیر یادرکھی جائیں گی۔

ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جواررسول اکرمؐ و اہل بیت گرامی ؑمیں جگہ، آپ،دیگر سوگواران اورعقیدت مندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

والسلام

سید ساجد علی نقوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .