۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مہدوی پور

حوزہ/ عظیم المرتبت شخصیت کے مالک اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم ربانی ،عظیم المرتبت شخصیت کے مالک اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا شیخ محمد عباس انصاری کی رحلت پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے تعزیت اور تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

مَوۡتُ الۡعَالِمِ مُصِيۡبَةٌ لَا تَجۡبُر وَثُلۡمَةٌ لَا تَسُدُّ

عالم ربانی ،عظیم المرتبت شخصیت کے مالک اور جموںکشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا شیخ محمد عباس انصاری رہ، کی غمناک اور افسوسناک خبر ارتحال ملال آور تھی ، مرحوم نے قوم کی فلاح و بہبود اور ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے تعلیمی میدان میں بے شمار خدمات انجام دیں جہاں، دینی تعلیم کا شعور بیدار کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں رہے وہیں پر عصری تعلیم کے فروغ کے لئے متعدد تعلیمی مراکز اور اسکول قائم کئے جس میں آج قوم کے ہزاروں بچے مشغول تحصیل ہیں، شب و روز قوم کے دکھ سکھ میں ساتھ رہے اور اپنے بعد قوم کے نام بیش بہا کتابیں یادگار بھی چھوڑیں ۔

میں اس عظیم فقدان پر سب سے پہلے ہمارے ولی و ناصر حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف، کشمیر کے علمائے اعلام، حوزات علمیہ ، اساتید ، طلاب عزیز، مومنین کرام مخصوصا آپ کی یادگار جناب مولانا مولانا مسرور عباس انصاری نیز دیگر اہل خانہ اور احباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت ومغفرت سے نوازے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائےاور اہل خانہ کو صبر جمیل کے ساتھ اجر جزیل سے سرفراز فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .