حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ؑ گنڈ حسی بٹ میں قائد اتحاد اسلامی حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کے ایصال ثواب کے لئے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے اجتماعی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی ۔
مجلس ترحیم میں مولانا مرحوم کی دینی سماجی سیاسی وملی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کیا گیا۔تعزیتی مجلس میں مرحوم انصاری کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لئے دعا کیا گیا۔