۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولاناعباس انصاری کے انتقال پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم کا اظہار تعزیت

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کشمیر کے ممتاز عالم دین او رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر کے ممتاز عالم دین مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "سابقہ چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج کا احساس ہوا ہے، مرحوم ایک ممتاز رہنما تھے، انہوں نے جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا"۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا: مرحوم انصاری ظلم و بربریت کے مقابلے میں آہنی دیوار بنے رہے، کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کے پایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا: حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد و قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔خداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .