۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد عباس انصاری

حوزہ/ وادی کشمیر کے معروف دینی و سیاسی رہنما حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد عباس انصاری قبلہ کے انتقال پر اہلبیت ؑ فائونڈیشن جموں وکشمیر نے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر کے معروف دینی و سیاسی رہنما حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد عباس انصاری قبلہ کے انتقال پر اہلبیت ؑ فائونڈیشن جموں وکشمیر نے تعزیت و تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

وادی کشمیر کے جلیل القدر عالمِ دین و قدآور سیاسی رہنما اور اتحاد المسلمین جموں وکشمیر کے سرپرست اعلٰی حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد عباس انصاری قبلہ کی اندوہ ناک رحلت کی خبر سے وادی کشمیر میں صفِ ماتم بچھ گئی اور رنج والم کی لہر دوڈ گئی ۔آج ہم نے ایک ایسا مذہبی وسیاسی لیڈر کھو دیا ہے جو اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح وبہبود اورملت اسلامیہ کشمیر کی رہنمائی کیلئے کام کرتا رہا۔

مولانا ایک عظیم مفکر ، قدآور رہنما اور بلند پایہ عالمِ دین تھے۔آپ ایک مینارے نور تھے۔آج ملت اسلامیہ جن حالات سے گزر رہی ہے۔اِن حالات میں مولانا مرحوم کی قیادت کی بہت سخت ضرورت تھی۔ایسے حالات میں آپ کا انتقال ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل ِ تلافی نقصان ہے۔تاریخ میں ایسے کم ہی شخصیات ملتی ہیں جو سیاسی ،عوامی ،سماجی زندگی میں رہتے ہوئیے بھی دینی خدمات کا فریضہ بھی خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے ۔ عزاداری سیدِ شھداء ؑاور مجالسِ حسینی ؑ سے آپ کا والہانہ لگائوآپ مرحوم کی کربلا کے ساتھ بے پناہ عشق و عقیدت کا مَظہرتھا اور ممبررسول ؐ کی حق ادائی کرکے علم ومعرفت سے بھر پور ’’مجالس‘‘ پڑھا کرتے تھے اور اس طرح مومنین کے اَذہان و قلوب کو تعلیماتِ اسلامی و سیرت ِ اہلبیت ؑ سے مُنور کرتے رہے۔

مدینہ پبلک سکولوں کا قیام کرکے قوم کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں اہم رول ادا کیا۔مولانا کو اللہ نے دینی علم اور عصری شعور و آگہی کے علاوہ وسیع ملی و سیاسی بصیرتوں سے بھی نوازا تھا۔آپکی مقبولیت و محبوبیت کا دائیرہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر تک پھیلا ہوا تھا۔بلاشبہ اِس وقت مِلت اسلامیہ کشمیر ایک عالمِ دین ،بزرگ قائد ،محسنِ قوم ،ہمدرد اور جامع صفات کی حامل شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔آپ کی پوری زندگی جہدِ مسلسل اور سعی پیہم کا نمونہ تھی۔

اہلبیت ؑ فائونڈیشن جموں وکشمیر کے سرپرست اعلٰی حجتہ الاسلام جناب علامہ شیخ غلام رسول نوری قبلہ ،چیرمین حجتہ الاسلام جناب مولانا حکیم سجاد حسین قبلہ،وائس چیرمین حجتہ الاسلام جناب مولانا مقبول حسین قُمی قبلہ و دیگر معزز اراکین کی طرف سے مرحوم کے تمام خانوادہ ،عزیز واقارب ، تمام فرزندان کے ساتھ ساتھ تمام ملت اسلامہ کشمیر ،بالخصوص مرحوم کے جانشین حجتہ الاسلام جناب مولانا مسرور عباس انصاری قبلہ کی خدمت میں دلی طور تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔خداوندِ کریم مرحوم کو اپنی رحمت و رضا سے ڈھک لے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے اور معزز خاندان کو صبر وسکون بخشے۔ آمین یا رَبُ العالمین ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .