حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر کے معروف دینی و سیاسی رہنما حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد عباس انصاری قبلہ کے انتقال پر انجمن ناصران امام مہدی ع چھولان اوڑی کشمیر نے تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
اتحاد المسلمین جموں وکشمیر کے سرپرست اعلٰی حجۃ الاسلام مولانا محمد عباس انصاری کی رحلت کی خبر سے وادی کشمیر میںِ رنج والم کی لہر دوڈ گئی ۔ ہم نے ایک ایسا مذہبی لیڈر کھو دیا ہے جو اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح وبہبود اورملت اسلامیہ کشمیر کی رہنمائی کیلئے کام کرتا رہا۔
مولانا ایک عظیم مفکر ، قدآور رہنما اور بلند پایہ عالمِ دین تھے۔ایسے حالات میں آپ کا انتقال ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل ِ تلافی نقصان ہے۔تاریخ میں ایسے کم ہی شخصیات ملتی ہیں جو سیاسی ،عوامی ،سماجی زندگی میں رہتے ہوئیے بھی دینی خدمات کا فریضہ بھی خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے۔