۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر زیدی نے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: مولانا محمد عباس انصاری صاحب مرحوم ایک با شعور اور روشن دماغ عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت اور قوم و مذہب کے خدمت گزارتھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ محمد عباس انصاری کے سانحہ ارتحال پر سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ مولانا سید صفی حیدر زیدی نے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: مولانا محمد عباس انصاری صاحب مرحوم ایک با شعور اور روشن دماغ عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت اور قوم و مذہب کے خدمت گزارتھے۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ وادی کشمیر کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد عباس انصاری طاب ثراہ کا انتقال ہو گیا۔

اناللہ و انا الیہ راجعون

مولانا محمد عباس انصاری مرحوم ایک با شعور اور روشن دماغ عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت اور قوم و مذہب کے خدمت گذارتھے۔ آپ اپنی نمایاں دینی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی خدمات کے ذریعہ پہچانے جاتے ہیں۔

ہم ! بارگاہ معبود میں رحمت و مغفرت اور علوئے درجات کی دعا کرتے ہیں اور مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کے تمام پسماندگان، وابستگان اور اہل خانہ خصوصاً آپ کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام مولانا مسرور عباس انصاری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

والسلام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .