۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
وسیم رضا

حوزہ/ قوم ایک شفیق انسان، ایک معتدل اہلِ علم، وحدتِ امت کے داعی، ایک باتجربہ سیاستدان اور خدمت گزار شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ دینی و سیاسی رہنما، بلند پایہ مفکر ، بےباک مقرر اور قلمکار، مروج علم و دانش، محافظ عزاداری ، اتحاد المسلمین جموں کشمیر کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر گہرے رنج اور صدمہ کا اظہارکرتے ہوئے مولانا وسیم رضا کشمیری نے مرحوم کو ایک تاریخ ساز شخصیت قرار دیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

قم المقدسہ ایران سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ میں زیر تعلیم مولانا وسیم رضا کشمیری نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک شفیق انسان، ایک معتدل اہلِ علم، وحدتِ امت کے داعی، ایک باتجربہ سیاستدان اور خدمت گزار شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم مولانا عباس انصاری نے دین و تعلیم کی ترویج کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے از اول کشمیر کے حوالے واضح موقف اختیار کیا اور قیام امن کیلئے ہمیشہ کوششیں انجام دی۔

مولانا وسیم رضا نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین خصوصا مولانا مسرور عباس انصاری کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور کہا کہ صدمے کی اس گھڑی میں کشمیری قوم انصاری خانوادے کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .