۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کشمیر

حوزہ/ کاوہ پورہ سمبل حجۃ الاسلام مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کی برسی کے سلسلے میں میں مجلس ترحیم کا انعقاد کی گیا جس میں مرحوم کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے بے باک قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فخر قوم و ملت،سیاسی رہنما ،قائد اتحاد اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کی پہلی برسی کے سلسلے میں کاوہ پورہ سمبل میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے معتقدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مجلس ترحیم کا آغاز صبح دس بجے اجتماعی قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد ذاکرین نے دن بھر مرثیہ خوانی کی، شرکاء نے قائد اتحاد کی ملی و قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مجلس کے اختتام پر ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے مرحوم انصاری صاحب ؒ کی دینی، سیاسی ،تعلیمی اورسماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے - مولانا مسرور عباس انصاری نے،پسماندہ علاقوں میں تعلیمی بیداری،تبلیغ دین،مظلومین جہاں کی کھلی حمایت،اتحاد بین المسلمین اورمثالی معاشرے کی تعمیر وغیرہ کے حوالے سے مرحوم و مغفور مولانا محمد عباس انصاری ؒ کی کاوشوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے مرحوم کی ان کاوشوں کو جاری وساری رکھنے کا عزم دہرایا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .