۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیر عزاداری

حوزہ/متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں واضع رہے یوم تاسوعا کے موقع پر بھی بڈگام ضلع کے بمنہ علاقے میں پولیس نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استعمال کرکے کئی عزاداروں کو شدید طور پر زخمی کردیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی یوم عاشورہ بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں میڈیکل پروٹوکالز کے ساتھ گوشہ و کنار سے پرچم عباس ،تعزیہ اور زوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے امام عالی مقام اور آپ کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وسطی ضلع سرینگر کے جڈی بل علاقے میں عزاداروں نے سرکاری پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے جلوس کو روکنے کے لیے عزاداروں پر طاقت کا استعمال کیا۔پولیس کاروائی کے باوجود عزادار جلوس عزاء برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ پولیس ایکشن میں متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں واضع رہے یوم تاسوعا کے موقع پر بھی بڈگام ضلع کے بمنہ علاقے میں پولیس نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استعمال کرکے کئی عزاداروں کو شدید طور پر زخمی کردیا تھا جنہیں علاج کے لیے نزدیکی اسپتالوں میں برتی کیا گیا ۔انتظامیہ نے اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن موسوی کو آٹھ محرم سے اپنے ہی گھروں میں نظر بند رکھا ہے۔اور انہیں تاسوعا و عاشورا کے جلوس عزا میں شرکت سے روکا گیا۔ اتحاد المسلمین کے ترجمان نے مولانا مسرور عباس انصاری کی خانہ نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مداخلت فی الدین قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .