۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قومی اردو کونسل

حوزہ/مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ڈیجیٹل انداز میں کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں اردو ادب کے فروغ اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد ایوارڈوں کے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قومی اردو کونسل کے بین الاقوامی اردو ویبینار کا آغاز آج سے ہو گیا ہے ۔مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ڈیجیٹل انداز میں کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں اردو ادب کے فروغ اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد ایوارڈوں کے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ جلد ہی ان ایوارڈ وں کو زمرہ ، ادبیات اور زبان کی کٹیگری میں حتمی طورپر عام کردیا جائے گا ۔ اس سے قبل وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے دفتر میں افتتاحی تقریب ہوئی ، جس میں قومی کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد ، وائس چیئر مین شاہد اختر موجود رہے ۔

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے دور میں میں اردو مصنفین کی ذمہ داری کے موضوع پر ہورہی اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے اردو کے فروغ کے لئے قومی اردوکونسل کی کاوشوں اور اسکیموں کی بھرپور تعریف کی ۔ انھوں نے اردو زبان کو ہندوستانی اور بھائی چارے کی زبان بتاتے ہوئے پوری دنیا کو اردو پڑھنے کے لئے دعوت دی ۔ انھوں نے کہا کہ اردو زبان ہندوستان میں پروان چڑھی ہے اور اردو دنیا کی ساتویں بڑی زبان ہے ، جس کی خوشبو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔ انھوں اردو ادیبوں کو الکٹرانک میڈیا اور شوشل میڈیا پر فعال ہونے کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے قلم میں طاقت ہے اور آپ کی تخلیقات معیاری ہیں ، تو شوشل میڈیا پر اس کو سراہا جائے گا اور پڑھا جائے گا ۔ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ اس کو قارئین میسر نہیں آرہے ۔

وزیر تعلیم نے اردو مصنیفین کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد اردو ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر تعلیم نے کہا کہ انھوں نے کونسل کے وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر کے مشورہ کے بعد امیر خسرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، مرزا غالب ایوارڈ ، پریم چند ایوارڈ ، پنڈت نول کشور ایوارڈ ، آغا حشر کشمیری ایوارڈ ، رام بابو سکسینہ ایوارڈ ، دیاشنکر نسیم ایوارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .