اتوار 30 اگست 2020 - 04:44
الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے کیا انکار

حوزہ/ یوپی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے معاملہ پر عدالت سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوپی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے معاملہ پر عدالت سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔

ہائی کورٹ نے کہا کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سرکاری پابندی ضروری ہے۔ اس معاملے میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کیا جائے۔ جسٹس ششی کانت اور جسٹس شمیم احمد کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha