۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
انڈین گودی میڈیا

حوزہ/ ہندوستان میں نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر آج پھر سماعت ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں مسلسل زہر افشانی کرنے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر آج پھر سماعت ہوگی۔

جمعیتِ علمائے ہند نے جہاں مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر جواب داخل کیا ہے وہیں اس نے گزشتہ جمعہ کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کی تبلیغی جماعت کے بارے میں آنے والے فیصلے کو بھی منسلک کیا ہے۔ معاملے کی سماعت چیف جسٹس اے ایس بوبڈے کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کرے گی۔

جمعیت علماء ہند کے مطابق گزشتہ سماعت پر سینئر ایڈوکیٹ دُشینت دَووے نے عدالت کو بتایا تھا کہ تبلیغی مرکزکو بنیاد بنا کر پچھلے دنوں میڈیا نے جس طرح اشتعال انگیز مہم شروع کی اس سے نہ صرف مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ہے بلکہ ان کے خلاف پورے ملک میں منافرت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کو کورونا جہاد سے تعبیر کرکے یہ تاثر دینے کی مجرمانہ کوشش کی گئی کہ ملک میں اس وبا کو مسلمانوں نے پھیلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اس اقدام سے عوام کی اکثریت نہ صرف گمراہ ہوئی بلکہ عام مسلمانوں کو لوگ شک کی نظرسے دیکھنے لگے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .