حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دور درشن اردو یکم محرم سے عاشورے کے دن تک “پیغام کربلا” عنوان کے تحت روزانہ مجلس، مرثیہ ، سوز کے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرے گا۔
دوردرشن پر جو 54 سے زیادہ ممالک میں دیکھا جاتا ہے، اردو کے “پیغام کربلا” پروگرام میں ہر روز ہندوستان کے مشہور و معروف علما، مرثیہ خواں، سوز خواں ، حضرت امام حسین کی شہادت اور واقعہ ہائے کربلا سے لوگوں کو روبرو کرائیں گے۔
کرونا کی تباہی کی وجہ سے ، مختلف ریاستی حکومتوں نے لوگوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباًہر طرح کے سماجی و مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس دوران ، لوگوں نے ہولی ، جنم اشتی ، رمضان المبارک عید اور تمام دیگر مذہبی فرائض محدود پیمانے پر گھروں میں انجام دیئے۔اسی طرح ، تمام ریاستی حکومتوں نے ہدایت نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، گھر پر ہی گنیش پوجا اور محرم کے عوامی پروگرام منعقد کرنے کے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔