۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید محمد صادق حسینی

حوزہ/ امام حسین علیہ السّلام کا قتل کرنے والے شیعہ نہیں تھے، اور ایسا کہنے والے تاریخ سے ناآشنا ہیں اور آج عالم اسلام کو ان سارے سوالوں کے جواب ایمانداری سے تلاش کرنے چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج قم المقدس میں مولانا صادق حسین حسینی نے ایک آنلائن مجلس عزاء کو خطاب کیا، جو کہ قم المقدسہ سے لائیو براڈکاسٹ تین مقامات پر کیا جا رہا تھا،جنمیں جلالپور اتر پردیش ، کلکتہ بنگال اور اُجھاری امروہہ اتر پردیش یہ مقامات شامل ہیں۔

مولانا موصوف نے پیغام کربلا و فضائل اصحاب امام حسین علیہ السّلام کے موضوع پر بیحد والہنہ خطابت کی۔

انہوں نے نہ صرف تاریخی اعتبار سے ظالم حکومتوں کی جانب سے کوفي شیعوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کو ثابت کیا بلکہ قتل امام حسین میں شامل افراد کے شیعہ نہ ہونے کو بھی واضح کیا۔

مولانا نے کوفہ کو بسانے اور پھر علوی حکومت کے بعد ماحول کو خراب کرنے کا بھی ذکر کیا اورکربلا کے حوالے سے بیان کیا کہ کربلا ایک ایسی درسگاہ ہے کہ جسکی سمجھ مذہبیت اور انسانیت دونوں سے واقف کراتی ہے۔

آخر میں مولانا نے اپنی تحقیقی بیان سے ثابت کیا کہ امام حسین علیہ السّلام کا قتل کرنے والے شیعہ نہیں تھے، اور ایسا کہنے والے تاریخ سے ناآشنا ہیں اور آج عالم اسلام کو ان سارے سوالوں کے جواب ایمانداری سے تلاش کرنے چاہیے۔مولانا نے اپنی تقریر کا اختتام مسلمانوں کے ایک ہونے کے پیغام سے کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .