۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے اوریہ پیغام ہر قوم و ہر زمانے کے لئے ہے۔ آپ (ع) مصلح اعظم ہیں انکی تعلیمات ہمارے پاس امانت ہیں جو ہم دنیا کے حریت پسندوں، انسانیت اور شرافت و عدل و عدالت پر یقین رکھنے والوں تک عزائے امام حسین (ع) اور اس طرح کے بین المذاہب سیمیناروں کے ذریعے پہنچانا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مغرب جہاں اخلاقی قدریں ختم ہو چکی ہیں لوگ دکھاوے کی زندگی سے تنگ آچُکے ہیں روحانی خلاء نے لوگوں کو کرب مسلسل میں مبتلا کر رکھا ہے میڈیا کے منفی پرو پگنڈے کے نتیجے میں اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ خراب ہو چکی ہے یہاں آنے والے مسلمانوں بالخصوص شیعوں کی ذمہ داری ہے۔

منگل۱۷ اگست کو آسٹریلیا میں ایک آن لائن سیمینار بعنوان “ مغرب میں عزائے امام حسین ع” اس سیمینار میں معروف علماء و دانشوروں نے شرکت کی اور خطاب فرمایا 
آیة الله محمد حسن اختري، مفتي آسٹریلیا جناب عبد القدوس ازہری،فادر ڈیو اسمتھ ہیڈ آف دی چرچ،حاجی حسین دیرانی نمائندہ مجمع اہل البیت ع، حجة الاسلام شيخ زيد سلامي اور شیعہ امام کونسل آسٹریلیا کے صدر و امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے کیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی مولانا ابوالقاسم رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مجلسوں اور جلوسوں میں غیر مسلمین کو دعوت دیں اور دنیا تک حسینی پیغام پہنچائیں۔ امام حسین علیہ السلام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے اوریہ پیغام  ہر قوم و ہر زمانے کے لئے ہے۔ امام حسین علیہ السلام مصلح اعظم ہیں انکی تعلیمات ہمارے پاس امانت ہیں جو ہم دنیا کے حریت پسندوں، انسانیت اور شرافت و عدل و عدالت پر یقین رکھنے والوں تک عزائے امام حسین علیہ السلام اور اس طرح کے بین المذاہب سیمیناروں کے ذریعے پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا قافلہ بظاہر چھوٹا ہے مگر نمائندگی ہر طبقے کی ہے اس میں عیسائی بھی ہے غلام بھی ہے بوڑھے بچے جوان اور عورتیں ہیں امام حسین علیہ السلام نے اپنے اخلاق کریمانہ سے دشمن کے دل کو مسٹر کر دیا مغرب جان لے جس اسلام کا چہرہ وہ پیش کر رہا ہے وہ یزید ہے اور یزید اسلام کس سب سے بڑا دشمن ہی اسلام کا حقیقی چہرہ حسین علیہ السلام ہے۔ 

مولانا ابوالقاسم رضوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کو بتا دینا چاہتا ہوں ہم عزائے حسین علیہ السلام کے ذریعے دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں ایک صاف ستھری سچی اور ایمان دار میڈیا بھی ہے اور وہ عزائے امام حسین علیہ السلام ہے۔

مجلسوں اور جلوسوں میں غیر مسلمین کو دعوت دیں اور دنیا تک حسینی پیغام پہنچائیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

مجلسوں اور جلوسوں میں غیر مسلمین کو دعوت دیں اور دنیا تک حسینی پیغام پہنچائیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

مجلسوں اور جلوسوں میں غیر مسلمین کو دعوت دیں اور دنیا تک حسینی پیغام پہنچائیں، مولانا ابوالقاسم رضوی

مجلسوں اور جلوسوں میں غیر مسلمین کو دعوت دیں اور دنیا تک حسینی پیغام پہنچائیں، مولانا ابوالقاسم رضوی


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .