۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کرگل میں فلسفہ عزاداری امام حسین (ع)" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد:

حوزہ/ مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور شہادت کے فلسفے پر مفصل روشنی ڈالی اور معاشرے کے مختلف طبقات اور مختلف مذاہب کے درمیان امن اور ہم آہنگی پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جے کے پیپلز جسٹس فرنٹ نے سید مہدی میموریل ہال کرگل میں امن اور اتحاد کے احیاء کے غرض سے "فلسفہ عزاداری امام حسین علیہ السلام" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے علماء اور کارگل کے علمائے کرام سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین میں مولانا شیخ محمد حسین لطفی، پرنسپل جامعہ امام خمینی شیخ صادق راجائی، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ) آغا سید مبشر کاظمی، آغا سید عابد شیخ صادق صدقی، آغا سید فضل عباس، اہلسنت عالم دین مولانا زاہد اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور شہادت کے فلسفے پر مفصل روشنی ڈالی اور معاشرے کے مختلف طبقات اور مختلف مذاہب کے درمیان امن اور ہم آہنگی پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ امن اور ہم آہنگی کے لیے کام کرنا امام حسین علیہ السلام کا اصل راستہ ہے اسی بناء پر امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر آج دنیا بھر میں، خاص طور پر ملک ہندوستان میں لوگوں کی بڑی تعداد پیروی کرتی ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین جے کے پی جے ایف آغا سید عباس تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .