۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حسین مسعودی

حوزہ/ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ نام نہاد جعلی ملاؤں نے پر امن معاشرے کو برباد کیا اور وطن میں ہر طرف خطرے کو پروموٹ کیا، حکومت دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھے ہوئے ہے جو کہ افسوسناک اور حیران کن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی بے راہ روی، بے چینی اور بدامنی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المہدی انٹرنیشنل سینٹر میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں آغا جعفر علوی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا مختار حسین ثقفی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سلیم رضا صابری، علامہ آغا مرزا طاہر علی حبیب اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

علامہ محمد حسین مسعودی نے مزید کہا کہ نام نہاد جعلی ملاؤں نے پر امن معاشرے کو برباد کیا اور وطن میں ہر طرف خطرے کو پروموٹ کیا، آج شمالی وزیرستان اور سرحدی خلاف ورزیوں کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو رہے ہیں اور یہ دہشت گرد ٹولہ کسی بھی قسم کا رعایت کا حقدار نہیں، حکومت دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھے ہوئے ہے جو کہ افسوسناک اور حیران کن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .