۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان: مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی کے موقع پر سیمینار رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوا۔سیمینار سے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی،علامہ افتخارحسین نقوی،مولانا محمد باقر گھلو، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران آغا روناس، مولانا مخدوم عاصم، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین اور ایرانی عدلیہ میں پاکستانی جج کی دینی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آیت اللہ حافظ حافظ ریاض حسین نجفی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم نیاز حسین نقوی کو ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران اور محسن ملت مرحوم مولانا صفدر حسین نجفی اپنے خاندان کا افتخار قرار دیتے تھے ۔انہوں نے کہ اکہ علامہ نیاز نقوی 27 سال تک ایک نڈر جج کے طور پر ایران میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انہیں بہترین قاضی قرار دیا گیا ۔مرحوم نیاز نقوی انتہائی بے باک اور حق گو عالم دین تھے۔سول حکمرانوں اور فوجی سربراہوں کے سامنے بھی حق بات کہنے سے نہیں ڈرتے تھے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ علامہ نیاز حسین نقوی کی جگہ مرحوم کی عالمانہ اور مجاہدانہ صفات رکھنے والے علامہ محمد افضل حیدری کو مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر مقرر کیا ہے۔امید کرتے ہیں کہ وہ مرحوم صفدر نجفی کے دور کا حوزہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے علامہ نیاز نقوی مرحوم کو اتحاد امت کی نشانی اوراستعارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے ۔جس کے لیے مولانا شاہ احمد نورانی نے شیعہ ، دیوبندی اور اہلحدیث قائدین کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا ۔

کینیڈا سے مولانا عنایت علی شاکر اور حسین شیرازی اور تنزانیہ سے مولانا ثقلین علوی نے کہا علامہ نیاز نقوی کی رحلت سے صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ اور دیگر مذاہب کا بھی نقصان ہواہے۔

سیمینار سے علامہ محسن مہدوی ،مولانا شاہد حسین نقوی،علامہ ظفر شہانی،مولاناحسنین موسوی،مولانا حسین نجفی، مشتاق جعفری ، حافظ کاظم رضا نقوی،مولانا زمان حسینی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

سیمینار کے آغاز میں مرحوم کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی اور اختتام پر نماز مغرب کے بعد مجلس عزا کا بھی انعقاد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .