۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی تقریب

حوزہ/ مقررین نے علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ملی خدمات اور قرآنیات کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو سنے سنائے دین کی بجائے فکری و نظریاتی دین کی طرف بھی محسن ملت نے راغب کیا اور پاکستان میں کتاب بینی کو اپ ہی نے فروغ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/مفسر قرآن، پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا اہتمام لاہور کی محمدی مسجد میں کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: لاہور میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی پر خصوصی سیمینار

اس سیمینار سے مقررین نے علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ملی خدمات اور قرآنیات کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے جبکہ قوم کو سنے سنائے دین کی بجائے فکری و نظریاتی دین کی طرف بھی انہوں نے ہی راغب کیا اور پاکستان میں کتاب بینی کو فروغ دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .