۱۶ آذر ۱۴۰۰ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۳ | Dec 7, 2021
شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح کا محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کو خراج تحسین

حوزہ/ محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم نے پاکستان کے ہر صوبے میں یہاں تک کہ قبائلی علاقہ جات میں اور بیرون ملک انگلستان اور امریکہ وغیرہ میں مدارس قائم کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میثاقِ خون، جامعہ المصطفی، لاہور کے افتتاح موقع پر شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی رح کے اہم خطاب سے اقتباس کرتے ہوئے جسمیں آپ نے محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن بزرگوں نے پاکستان کی سرزمین پر مدارسِ کا بیج بویا میں ان کی ارواح مقدسہ پر درود و سلام بھیجتا ہوں اور ان میں سے جو اس وقت زندہ ہیں ان کی عمر کے لیے دعا کرتا ہوں۔

خصوصا حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید صفدر حسین نجفی حفظہ اللہ کہ جنہوں نے واقعا اس میدان میں وہ کام کیا ہے شاید نہ پہلے کسی نے کیا تھا اور نہ ہی ان کے بعد کوئی کر پائے۔

انہوں نے پاکستان کے ہر صوبے میں یہاں تک کہ قبائلی علاقہ جات میں اور بیرون ملک انگلستان اور امریکہ وغیرہ میں مدارس قائم کیے ہیں"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 5 =