جمعہ 20 نومبر 2026 - 11:22
حقائق کی تحریف پابندیوں اور جنگ کا راستہ ہموار کرتی ہے، ایران کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے: حجۃالاسلام ایمانی پور

حوزہ/ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی (اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت و اسلامی روابط کی تنظیم) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور حقائق کی تحریف کا مقابلہ کرنا ثقافتی سفارت کاری کی اہم ذمہ داری ہے۔ حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے سے پہلے پابندیاں عائد کرنے اور بعد میں جنگ مسلط کرنے کی راہ ہموار کی جاتی ہے، اس لیے دنیا کے سامنے ایران کی حقیقی تصویر پیش کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی (اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت و اسلامی روابط کی تنظیم) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور حقائق کی تحریف کا مقابلہ کرنا ثقافتی سفارت کاری کی اہم ذمہ داری ہے۔ حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے سے پہلے پابندیاں عائد کرنے اور بعد میں جنگ مسلط کرنے کی راہ ہموار کی جاتی ہے، اس لیے دنیا کے سامنے ایران کی حقیقی تصویر پیش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئی دہلی میں ائمہ جمعہ و جماعت، مبلغین اور ثقافتی اداروں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حکیم الٰہی کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔

حقائق کی تحریف پابندیوں اور جنگ کا راستہ ہموار کرتی ہے، ایران کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے: حجۃالاسلام ایمانی پور

حجۃالاسلام محمد مہدی ایمانی پور نے کہا کہ سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی 1374 ہجری شمسی میں بیرون ملک ایران کی تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ اس تنظیم کی اہم ذمہ داریوں میں ایران، اسلامی انقلاب، اسلام اور مکتب اہل بیتؑ کا حقیقی تعارف دنیا کے سامنے پیش کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک منظم مہم کے ذریعے ایران کو بحران پیدا کرنے والے ملک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، حالاں کہ یہ تصویر ایران کی حقیقی صورت حال، ثقافتی اور تہذیبی صلاحیتوں کی عکاسی نہیں کرتی۔

حقائق کی تحریف پابندیوں اور جنگ کا راستہ ہموار کرتی ہے، ایران کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے: حجۃالاسلام ایمانی پور

انہوں نے بیرون ملک فارسی زبان کی تعلیم کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان ایران کی فکری، ادبی اور انقلابی میراث سے واقفیت کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس شعبے کو دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے مقابلے میں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح نئی نسل کو امام خمینیؒ اور رہبر شہید انقلاب اسلامی کے افکار اور فکری مکتب سے روشناس کرانا بھی ضروری ہے۔

تبلیغ کے طریقوں میں تبدیلی ناگزیر

ایمانی پور نے جدید دور میں تبلیغ کے طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید تبلیغ کا مطلب صرف مصنوعی ذہانت، ویڈیو اور سوشل میڈیا کا استعمال نہیں، بلکہ پیغام کے مواد، اندازِ بیان اور مخاطب کی ضروریات کو سمجھنے میں بھی تبدیلی لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل، خصوصاً Z جنریشن اور جنریشن الفا، کا اندازِ فکر گزشتہ نسلوں سے مختلف ہے۔ اس لیے پرانے انداز اور مشکل زبان کے ذریعے ان تک دینی تعلیمات پہنچانا مؤثر نہیں ہوگا۔ احادیث اور دینی مفاہیم کو آسان، رواں اور قابلِ فہم زبان میں پیش کرنا چاہیے تاکہ نوجوان انہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا مخاطب طویل گفتگو اور غیر ضروری تمہید میں دلچسپی نہیں رکھتا، اس لیے پیغام کے ابتدائی لمحات ہی میں اس کی توجہ حاصل کرنا اور اس کے حقیقی مسائل کو سمجھنا ضروری ہے۔

حقائق کی تحریف پابندیوں اور جنگ کا راستہ ہموار کرتی ہے، ایران کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے: حجۃالاسلام ایمانی پور

میڈیا وار میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت

سازمان کے سربراہ نے موجودہ دور کو ذہنوں اور افکار کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اطلاعات کو محدود کرنے کے بجائے درست اور غلط خبروں کی بھرمار کے ذریعے لوگوں کو الجھن میں مبتلا کیا جاتا ہے، تاکہ وہ حقیقت اور جھوٹ میں فرق نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ دینی اور ثقافتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو صرف مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ انہیں فکری میدان میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو بھی واضح کرنا چاہیے۔

حقائق کی تحریف پابندیوں اور جنگ کا راستہ ہموار کرتی ہے، ایران کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے: حجۃالاسلام ایمانی پور

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اختلاف صرف سیاسی، اقتصادی یا سلامتی کے معاملات تک محدود نہیں، بلکہ اس کی بنیاد اسلامی شناخت اور تہذیبی نظریات کا اختلاف بھی ہے۔

انہوں نے بیرون ملک دینی و ثقافتی مراکز کو باہمی مشاورت، منصوبہ بندی اور مبلغین کی تربیت کے مؤثر مراکز بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ان سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لیے باہمی تعاون، منظم منصوبہ بندی اور مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha