۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ انیس الحسین خان

حوزہ/ مدیر جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ قاضی صاحب مرحوم بہترین مدیر اور افراط و تفریط سے دور ایک معتدل انسان تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علامہ انیس الحسین خان مدیر جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد نے جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینئر نائب صدر حجہ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کے چھلم کے مرکزی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قاضی صاحب مرحوم بھترین مدیر اور افراط و تفریط سے دور ایک معتدل انسان تھے ۔

علامہ موصوف نے کہا کہ وہ شجاع ،معاملہ فھم اور با بصیرت عالم دین تھے ان کی خدمات پاکستان تک محدود نہیں تھیں، انہوں نے جمھوری اسلامی ایران میں بھی تا دیر یاد رکھی جانے والی خدمات انجام دیں ۔مرحوم علمی اعتبار سے مضبوط عالم دین تھے اور ان کی تمام تر خصوصیات کا سر چشمہ دین فھمی کو قراردیا جا سکتا ہے۔انہوں نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی اعلی اللہ مقامہ ،استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی اعلی اللہ مقامہ اور محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کے راستے پر چلتے ہوئے مدارس کی تاسیس و ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا ۔

مزید کہا کہ وہ اپنے ماتحت افراد پر اعتماد کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے والوں کو حوصلہ ملتا تھا اور وہ بھتر انداز میں کام کرتے تھے ان کی وسعت قلبی و وسعت نظری کا یہ عالم تھا کہ ان کے ساتھ کھل کر ہر بات کی جا سکتی تھی ۔جامعہ المصطفی العالمیہ نے جب سے پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کیا قاضی صاحب مرحوم نے ہمیشہ ہماری حمایت اور رھنمائی کی ۔خداوند متعال مرحوم کی گرانقدر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور جوار رحمت میں بلند مقام و مرتبہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .