۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری مشہدی

حوزہ/ موصوف ایران میں اسلامی انقلاب اور نظامِ ولایت فقیہ کے استقرار ، استحکام، ترقی اور کامیابی و کامرانی و سربلندی کے لئے ابتدائے انقلابِ اسلامی سے ہی رہبرِ کبیر مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہم رکاب اور کوشاں رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے بزرگ عالمِ دین، سابقہ چیف جسٹس،سابقہ سربراہِ جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدسہ، سابق امام جمعہ قم، رئیسِ مجلس خبرگان رهبری حضرت آیت اللہ الحاج محمد یزدی کے سانحہ ارتحال پر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی جانب سے تعزیتی پیغام:

بسم الله الرحمن الرحیم 

اناللہ واناالیہ راجعون رضا بقضائہ تسلیما لأمرہ
موت العالِم موت العالَم
الإمام الصادق علیہ السلام:
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 

"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڑ پڑ جاتی جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

نہایت افسوس کے ساتھ یہ غمگین اور دل کو دہلا دینے والی خبرِ غم و اندوہ ملی کہ جمہوری اسلامی ایران کے بزرگ عالمِ دین، سابقہ چیف جسٹس،سابقہ سربراہِ جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدسہ، سابق امام جمعہ قم، رئیسِ مجلس خبرگان رهبری حضرت آیت اللہ الحاج محمد یزدی نے دار فانی کو الوداع کہا،
موصوف ایران میں اسلامی انقلاب اور نظامِ ولایت فقیہ کے استقرار ، استحکام، ترقی اور کامیابی و کامرانی و سربلندی کے لئے ابتدائے انقلابِ اسلامی سے ہی رہبرِ کبیر مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ہم رکاب اور کوشاں رہے ہیں اور یہ ہمہ وقت مدافع نظام رھبری تھے۔ افسوس صد افسوس آج اس عظیم الشان ہستی کا اس فانی دنیا سے اٹھ جانا قوم و ملت بالخصوص جمہوری اسلامی ایران کا ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے
میں ایسے غمناک اور دلخراش موقعے پر اپنے وقت کے امام حضرت امام عصر عج، مقام معظم رهبری، نظامِ عدالت، تمام اعضائے مجلس خبرگان رھبری، جامعہ مدرسین، حوزاتِ علمیہ، مراجع تقلید، علمائے کرام اور تمام مومنین بالخصوص اس عظیم الشان مرد مجاہد کے عزیز و اقارب و متعلقین،انکے شاگردوں اور اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مالکِ موت و حیات کی بارگاہ میں دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اس خادمِ مکتب اہلبیت علیہم السلام کی روح پرفتوح کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور تمام غم زدہ متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے. 
 آمین یارب العالمین بحق محمد آل محمد علیہم السلام۔
کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔

سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .