حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں جامعہ باقر العلوم علیہ السلام، علی پور میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی یاد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس حوزہ علمیہ کی یہ خاص بات ہے کہ یہاں پر حضرت آیت اللہ استاذالعلماء سید محمد یار نجفی رہ محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حفظہ اللہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رہ حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی دام عزہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی دام عزہ کی ولادت ہوئی اور ان بزرگان جن کی ولادت اس زرخیز جگہ پر ہوئی ان ہستیوں نے پھر پوری دنیا میں علم کی شمع کو روشن کیا۔
اطلاعات کے مطابق، جامعہ علمیہ باقر العلوم محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رہ کی آخری خواہش بھی تھی جو آپ اپنی وفات سے ایک ماہ قبل اپنے رفیق ساتھی معاون الحاج سیٙھ نوازش علی ساعتی کے ساتھ یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ میری خواہش ہے یہاں ایک مدرسہ علمیہ تاسیس کیا جائے اور خود جگہ بھی معین فرمائی لیکن زندگی نے ساتھ نا دیا بالآخر والدہ معظمہ حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم نے علامہ قاضی صاحب قبلہ سے فرمایا کہ آپ یہاں پر ایک امام بارگاہ تعمیر کروائے جسکی انہوں نے تعمیل کی اور پھر انہوں نے ٢٠ جمادی الثانی ٢٠١٨ میں اس مدرسہ کی با قاعدہ بنیاد رکھی گئی۔
واضح رہے کہ اس مدرسہ کا نام جب قبلہ قاضی صاحب مرحوم سے پوچھا گیا تو انہوں نے جامعہ باقر العلوم معین فرمایا اور اسکی تعمیر میں پیسے بھی خرچ کیے، الحمدللہ اس وقت اس مدرسہ میں ١٩ طالب علم ہیں بعنوان سرپرست حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی ہیں اور اس کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید ناصر عباس نجفی ہیں اور ان کے ساتھ معاون و مدرس مولانا محمد حسین قمی ہیں اس مدرسہ کے انتظامی امور مولانا سید طاہر عباس نقوی انجام دے رہے ہیں۔ اس حوزہ علمیہ میں ۴ کمرے ایک بڑا حال تعمیر ہوچکا ہے اور یہاں پر بچوں کے لیے دینی اور عصری دونوں تعلیم دی جاتی ہیں۔