۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نشست

حوزہ / جامعہ مظہرالایمان ڈھڈیال کے طلاب کرام نے جامعہ المرتضی ٹرسٹ کی دعوت پر جامعہ المرتضی محلہ سرپاک چکوال کا وزٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعہ جامعہ مظہرالایمان ڈھڈیال کے طلاب کرام نے جامعہ المرتضی ٹرسٹ کی دعوت پر جامعہ المرتضی محلہ سرپاک چکوال کا وزٹ کیا۔

دونوں مدارس کے طلباء کے درمیان صمیمانہ نشست ہوئی جس میں طلباء نے اپنے اپنے تجربات کو ایک دوسرے کے درمیان منتقل کیا۔

دونوں مدارس کے منتظمین، اساتید اور طلباء نے اتفاق رائے سے کہا کہ ضلع چکوال کے مدارس کے درمیان اتفاق و اتحاد کے لئے طلباء کا باہمی رابطہ نہایت ضروری ہے تاکہ مل بیٹھ کر علاقے کے مسائل پر گفتگو اور ان کے حل کی کوشش کی جائے۔

پروگرام کے اختتام پر جامعہ المرتضی کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر ناظم حسین اکبر نے معزز مہمانوں اور خاص طور پر قبلہ مولانا محی الدین کاظم صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .