۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
تودیع و معارفه مدیر حوزه علمیه سمنان با حضور آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: اسلامی نظام اور معاشرے کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت میں منتظمین اور اساتید کا اہم کردار ہے۔ کرونا کے دنوں میں تعلیمی نظام کو بھی مشکلات کا سامنا پڑا ہے لہذا سب کو مل کر اس کی تلافی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے آج ایران کے شہر قم میں مدرسہ علمیہ جہانگیر خان میں منعقدہ حوزہ علمیہ قم کے سطح ایک (لیول ون) کے منتظمین کے اجلاس میں طلاب کی تعلیم و تربیت کا فریضہ ادا کرنے والے منتظمین اور اساتید کی زحمات کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اسلامی نظام اور معاشرے کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت میں منتظمین اور اساتید کا اہم کردار ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے مزید کہا: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مدارس کے بہتر سے بہتر نظام کے لئے فالو اپ زیادہ درست اور نقص سے پاک ہونا چاہیے اور منتظمین کے مطالبات واضح ہونے چاہئیں اور منتظمین کی طرف سے اجلاس میں جو بھی مثبت اور تعمیری نکات اٹھائے جائیں ان کا جائزہ لیا جائے اور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ایک رکن نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے حوزاتِ علمیہ سمیت تمام علمی مراکز کی تعلیم کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا: کرونا کے دور میں ہمیں کئی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا، علمی اور ثقافتی نظام خطرے میں چلا گیا لیکن ہمیں ان مسائل کی وجہ سے تعلیم و تربیت سے غفلت نہیں برتنی چاہئے اور اس کی تلافی کے لیے مؤثر اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .