پیر 22 ستمبر 2025 - 21:00
شیعہ علماء نے تاریخی اتار چڑھاؤ کے باوجود مکتب و مذہب کی بقا کو یقینی بنایا

حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکنڈ سیکرٹری نے کہا: شیعہ علماء نے اپنی تابناک تاریخ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مکتب و مذہب کی بقا کو یقینی بنایا اور ایران میں ملک کے ثبات و استحکام کی علامت رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکنڈ سیکرٹری آیت اللہ جواد مروی نے ملک بھر کے حوزوی مالی منتظمین اور اکاؤنٹنٹس کے دوسرے اجلاس و ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں روحانیت کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیعہ روحانیت اپنی تابناک تاریخ میں مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے لیکن ہمیشہ مکتب و مذہب کے بقاء کا سبب بنی اور ایران میں استحکام و ثبات کی علامت رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فطری طور پر حوزہ اور روحانیت کے ادارے میں خدمت دیگر اداروں سے مختلف اور زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

شیعہ علماء نے تاریخی اتار چڑھاؤ کے باوجود مکتب و مذہب کی بقا کو یقینی بنایا

آیت اللہ مروی نے بعض ایسے بزرگوں کی طرف اشارہ کیا جو حوزہ ہائے علمیہ میں تربیت پائے اور کہا: اس منصب میں خدمت کرنا ایک خاص معنوی شرف رکھتا ہے کیونکہ اس مقدس ادارے کی خدمت کا ثمرہ ایسے بزرگ اور اثرگذار افراد ہیں جو مکتب اور مذہب کے خدمت گزار ہیں۔ اگرچہ یہ مانتے ہیں کہ حوزہ کے تمام فارغ التحصیل اس معیار پر نہیں ہوتے لیکن ایسے افراد ضرور ہیں جنہوں نے مکتب کی خدمت کی ہے۔

حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے اس رکن نے پالیسی سازی اور عمل درآمد کو روحانیت کی تنظیم کے لئے دو ضروری پر قرار دیا اور کہا: مالی منتظمین ان دونوں پروں کے درمیان رابطہ کا حلقہ ہیں اور جتنا یہ حلقہ مضبوط ہوگا اور عزیزان اپنی ذمہ داریوں سے زیادہ آشنا ہوں گے، روحانیت کی تنظیم اتنی ہی زیادہ توانائی حاصل کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • حاجی محمد حسین پشکم IN 04:56 - 2025/09/23
    سلام حوزہ اور علما کے خدمات کے بارے میں مقالات بہت معلوماتی ہیں اس طرح، کے مقالات آیندہ بھی شامل کریں اللہ آپ کے توفیقات میں اضافہ فرماتے