منگل 23 ستمبر 2025 - 18:42
عقلی علوم کے بغیر شکوک و شبہات کا جواب دینا ناممکن ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکنڈ سکریٹری نے حوزات علمیہ میں علوم عقلی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج جو بیسیوں شبهات سوشل میڈیا پر مذهب کے خلاف پیش کئے جاتے ہیں ان کا جواب علوم عقلی کے بغیر ممکن نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکنڈ سکریٹری آیت اللہ حاج شیخ جواد مروی نے فاز یک مجتمع شہید صدوقی(رح) مجتمع عالی تربیت مدیر و مدرس کے سالانہ تعلیمی آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیہ کی تنظیم و ساخت ایک ایسے مخصوص نظام کے حامل ہے جن کی عمر ایک ہزار سال سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے علماء و روحانیت کی تشیع کے فروغ میں کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیعہ روحانیت نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مکتب و مذہب کو آگے بڑھایا اور دنیا میں ایک قلیل تعداد کو اس وسعت تک پہنچایا جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں۔

عقلی علوم کے بغیر شکوک و شبہات کا جواب دینا ناممکن ہے

آیت اللہ مروی نے مزید کہا: حوزات علمیہ شیعہ کی تاریخ، تشیع کے پھیلاؤ میں ایک تابناک تاریخ ہے اور آج یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مکتب کی تبلیغ کریں اور مذہب سے شبہات کو دور کریں۔

انہوں نے کہا: علماء کی ذمہ داری بہت سنگین ہے اور جتنا حوزات علمیہ ترقی کریں گے اور حضرت حجت (عجل اللہ تعالی فرجه الشریف) کے لیے کامیاب سپاہی تیار کریں گے اتنا ہی دنیا میں ہمارا اثر و نفوذ بڑھتا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha