اتوار 19 اکتوبر 2025 - 08:00
حوزاتِ علمیہ صدیوں سے معاشرے کے دین اور اخلاق کے محافظ رہے ہیں

حوزہ/ آیت اللہ موسوی اصفہانی نے اخلاق کے دینی اور سماجی تربیت میں کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: آپ طلاب عزیز جو علم و تزکیہ کے راستے پر گامزن ہیں، جان لیں کہ اخلاق نہ صرف حوزہ علمیہ کا بنیادی ستون ہے، بلکہ انسان کی فردی، سماجی اور اخروی سعادت کی بھی ضمانت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ ہمدان کے مدیر آیت اللہ سید مصطفی موسوی اصفہانی نے مدرسہ علمیہ آیت اللہ آخوند ہمدان کے طلاب اور علماء سے خطاب میں حوزہ علمیہ کے تربیتی نظام میں اخلاق کے مقام پر زور دیتے ہوئے کہا: اگر اخلاق نہ ہو تو آپ کی جوانی برباد ہو جائے گی، آپ کی عمرجمود کا شکار ہو جائے گی اور آپ کی آخرت خطرے میں پڑ جائے گی۔

انہوں نے امام خمینی (رح) اور اساتیدِ اخلاق کی روش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام خمینی (رح) نے دروسِ اخلاق آیت اللہ شاہ آبادی، آیت اللہ حائری یزدی اور آیت اللہ ملکی تبریزی جیسی ہستیوں سے حاصل کئے اور کتاب چہل حدیث میں ان دروس کا خلاصہ آنے والی نسلوں تک پہنچایا۔

آیت اللہ موسوی اصفہانی نے کہا: حوزاتِ علمیہ صدیوں سے معاشرے کے دین اور اخلاق کے محافظ رہے ہیں۔ دور غیبت میں متقی اور پرہیزگار علماء دین نے عوام کے دین کی حفاظت کی ہے۔ زمین کبھی بھی حجت سے خالی نہیں رہی اور نہ ہی ہے؛ کچھ پہچانے گئے ہیں اور کچھ نہیں لیکن ان کا تربیتی اثر برقرار ہے۔

انہوں نے آیت اللہ آخوند ہمدانی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا: ایک طالب علم نے بہت محنت سے خمس کی ایک چھوٹی سی رقم لائی۔ آیت اللہ آخوند رونے لگے اور فرمایا: میں اس پیسے کو کیسے خرچ کروں کہ جہنم کا باعث نہ بنے؟ یہ رویہ علماء دین میں عملی تقویٰ کی ایک مثال ہے۔

حوزہ علمیہ ہمدان کے مدیر نے طلاب کی ذمہ داری کو بیان کرتے ہوئے کہا: آپ کا پہلا فریضہ اپنی نفس کی نگرانی ہے۔ تبلیغ، تدریس، زندگی کی فراہمی اور سماجی ذمہ داریاں سب ثانوی درجے میں ہیں۔ اگر آپ خدا کا راستہ اپنائیں گے، چاہے سب آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہو جائیں، آپ کو اجر ملے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha