حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران نیشابور سے بینالود کے درمیان موجود مواکب کے مسئول اور مدرسہ علمیہ جواد الائمہ (ع) درود کے مدیر حجت الاسلام علی اصغر میر صالحی نے کہا: خدا کی توفیق اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی عنایت سے 2016ء سے اب تک اس مدرسے کے طلباء پانچ موکبوں کی صورت میں باغ شن، جوادیہ، چشم خسرو، علی آباد اور شہر درود کے علاقوں میں امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے پیدل زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: بہت سے ایسے زائرین جو پہلے علماء و طلبہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ نہیں رکھتے تھے، ان کی صمیمانہ خدمت دیکھ کر حوزہ کی سرگرمیوں اور اس کے اہداف میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
نیشابور سے بینالود کے درمیان موجود مواکب کے مسئول نے کہا: یہ سرگرمیاں نماز جماعت کا قیام، خطابت، حلقاتِ معرفت کا انعقاد اور زائرین کے شرعی مسائل کے جوابات پر مشتمل ہیں۔ ان پروگراموں کا اصل مقصد زائرین کی امام رضا علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں معرفت میں اضافہ اور زیارتی پیدل واک کے ضروری احکام و آداب جیسے طہارت اور نماز کے صحیح طریقے کی تعلیم دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: علماء کا جوانوں اور زائرین کے ساتھ قریبی تعلق مختلف دینی شبہات کو دور کرنے اور حوزہ علمیہ کے ساتھ خوشگوار یادیں بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو ان کی روحانیت کے ساتھ دلچسپی کو بڑھاتا ہے۔ ان میں سے اکثر زائرین بعض ایسے دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے علماء کے قریب رہنے کا تجربہ نہیں کیا تھا لیکن جب وہ ایک طالب علم کو لباس روحانیت میں دیکھتے ہیں جو خندہ پیشانی کے ساتھ ان کی خدمت کرتا ہے تو یہ منظر ان کے دل میں حوزہ کے بارے میں مثبت سوچ کو پیدا کرتا ہے۔









آپ کا تبصرہ