۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
صاحبقرانی

حوزہ / تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: ماہ صفر کے آخری عشرہ کے دوران حوزہ علمیہ خراسان رضوی کی تبلیغی سرگرمیوں میں چند برابر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ زائرین امام رضا علیہ السلام کی خدمت کے حوالے سے حوزہ علمیہ خراسان کا کردار انتہائی مؤثر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل حجت‌الاسلام ہادی صاحبقرانی نے ماہ صفر کے آخری عشرہ کے دوران حوزہ علمیہ خراسان رضوی کی تبلیغی سرگرمیوں کے سلسلہ میں مدرسہ علمیہ امام محمد باقر(ع) میں منعقدہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ صفر کے آخری عشرہ کے دوران حوزہ علمیہ خراسان رضوی کی تبلیغی سرگرمیوں میں چند برابر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ زائرین امام رضا علیہ السلام کی خدمت کے حوالے سے حوزہ علمیہ خراسان کا کردار انتہائی مؤثر ہے۔

انہوں نے زائرین امام رضا علیہ السلام کی خدمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: کچھ سالوں سے حوزہ علمیہ خراسان کی کاوشوں سے صفر کے آخری عشرہ کے دوران دینی و تبلیغی تنظیمیں آپس میں زیادہ ہم آہنگی کے ساتھ دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے لیے مبلغین کو بھیج رہی ہیں جس کے خاطرخواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔

حجت‌الاسلام ہادی صاحبقرانی نے مزید کہا: اس ہم آہنگی نے زائرین کی ضروریات، خاص طور پر قیام گاہوں، راستے کے اسٹیشنوں اور پیدل قافلوں کو بہتر طور پر خدمات فراہم کرنے میں انتہائی مثبت کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .