۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تمدن اسلامی

حوزہ/ حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کے مدیر نے کہا کہ حوزہ علمیہ کا مشن، اسلامی تہذیب کی تعمیر نو ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کے مدیر، حوزہ علمیہ ایران کے نائب سربراہ اور حوزہ علمیہ ایران کے ادارہ قرآن و حدیث کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین نریمانی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السلام میں اساتذہ کے لئے دورۂ تجوید قرآن کا با قاعدہ آغاز کیا گیا جس میں ایران کے پانچ صوبوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین اسماعیل زادہ نے عشرہ امامت و ولایت اور امام ہادی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کا مشن اسلامی تہذیب کی تعمیر نو ہے جس کا محور قرآن کریم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کے اعجازی کلام سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دور میں لوگوں میں ایک عظیم تبدیلی دیکھنے کو ملی اور آج بھی اسلامی تہذیب کا احیاء قرآن اور عظیم قرآنی ثقافت سے ہی ممکن ہے۔

حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین اسماعیل زادہ نے تعلیمات قرآن کریم کی اہمیت کی اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری زندگی میں قرآن کریم کو تعلیم، تزکیہ اور اخلاقیات کا محور اور مرکز ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا:علمی اور عملی میدان میں اگر ہم قرآن کریم کی جانب توجہ دیں اور اس قرآن کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچائیں اور اس کی تبلیغ اور ترویج کریں تو کہیں جا کر حق قرآن ادا ہوگا اور اس کا نتیجہ ہماری زندگی میں ظاہر ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .