پیر 4 دسمبر 2023 - 14:32
امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس، نئی اسلامی تہذیب میں اہم کردار ادا کرے گی

حوزہ/ امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کی تعلیمات اور معارف نئی اسلامی تہذیب تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا ہمیں آنحضرت کی احادیث کی گہرائی تک جا کر نظریہ قائم کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا (ع) کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین علی جلائیان نے امام رضا علیہ السّلام کی تعلیمات اور معارف کو نئی اسلامی تہذیب تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے آنحضرت کی احادیث اور روایات کا بغور مطالعہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے امام رضا علیہ السّلام کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کے آغاز میں بڑے پیمانے پر ایسی کانفرنسز کا انعقاد نہیں ہوتا تھا، اس حوالے سے آستانہ قدس رضوی کا کردار بے مثال ہے۔

حجت الاسلام علی جلائیان نے کہا کہ اس کانفرنس کے ابتدائی مرحلے میں، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ نے پہلے خطیب کے عنوان سے، اپنے مقالے کو مستقل اور خستہ ناپذیر مقابلہ کا محور امام رضا علیہ السّلام کے عنوان سے بیان کیا اور فرمایا: جان لیں کہ ہمارے لئے امام رضا علیہ السّلام کی عظیم زندگی کا پیغام، مستقل اور خستہ ناپذیر مقابلہ ہے۔

امام رضا علیہ السّلام کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کئی مرحلوں سے گزرنے کے بعد، اس کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم ایران میں نئی اسلامی تہذیب کی بحث سامنے آنے کے بعد دوبارہ ان کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نئی اسلامی تہذیب تک پہنچنے کیلئے دینی مدارس کو نظریہ ایجاد کرنے کے طریقوں کو اپنانا چاہیئے، یہ کانفرنس نئے نظریات کو پروان چڑھانے کیلئے منعقد کی گئی ہے، کہا کہ ہمیں نئی اسلامی تہذیب تک پہنچنے کیلئے دینی مدارس کے ادبیات اور امام رضا علیہ السّلام کی تعلیمات پر غور کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام والمسلمین جلائیان نے مزید کہا کہ ابھی تک امام رضا علیہ السّلام کی روایات پر ہماری نگاہ، ظاہری نگاہ تھی، لیکن جب ہم ان عظیم احادیث اور روایات کی گہرائی میں جاکر نگاہ کریں گے تو بہت سے حقائق کھل کر سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کی بین الاقوامی کانفرنس کا پانچواں مرحلہ، ”عدالت سب کیلئے اور ظلم کسی کیلئے نہیں“ کے عنوان سے منعقد ہونے جا رہی ہے۔ امام رضا علیہ السّلام کی تعلیمات پر غور کیا جائے تو یقیناً معاشرے میں ظلم کا تصور باقی نہیں رہے گا اور عدالت اور انصاف کا بول بالا ہو جائے گا۔

امام رضا علیہ السّلام کی بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ کانفرنس 2024ء میں منعقد ہوگی، کہا کہ ہمارے پاس آئمہ کرام کی ایسی احادیث ہیں جو نئی اسلامی تہذیب کیلئے بہترین کارآمد ہیں، لہٰذا ہمیں ان احادیث کو نظریہ میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ حکومت اور معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .