۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملک میں علم و دانش اور طبی خدمات کی ترقی میں رضوی ہاسپٹل کا انتہائی اہم کردار ہے

حوزہ / یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز مشہد کے سرپرست نے رضوی ہاسپٹل کی پیشرفت اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں طبی علم و دانش اور طبی خدمات کی ترقی میں اس ہاسپٹل کے کردار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز مشہد کے سرپرست ڈاکٹر محمود شبستری نے "ٹیکنالوجیکل" پروگرام کے ساتھ انٹرویو میں رضوی ہاسپٹل کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ ہسپتال ملک کے بہترین ہاسپٹلز میں سرفہرست ہے اور پچھلے دو سالوں میں اسے ملک کے سب سے بڑے اور ممتاز نجی ہسپتال کا درجہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رضوی ہاسپٹل طبی عملے کے لئے بھی ایک اطمینان بخش اور بہترین جگہ ہے کیونکہ اس وقت تقریباً 500 ڈاکٹرز اس ہسپتال میں کام کر رہے ہیں۔

رضوی ہاسپٹل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اس رکن نے کہا: رضوی ہاسپٹل میں مریضوں کے داخلے کے لئے ہمارے پاس 325 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ جس میں اب مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ ہسپتال علاج معالجہ کے میدان میں سرگرم ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی تعلیم کے میدان میں بھی انتہائی فعال ہے اور مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ اس کا بھرپور تعاون جاری ہے۔

ڈاکٹر محمود شبستری نے کہا: رضوی ہسپتال میں شعبہ امراض قلب موجود ہے جہاں دل کی سرجری سمیت دل کے خصوصی آپریشنز انجام دئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: رضوی ہاسپٹل میں موجود ایڈوانس طبی آلات مشرق وسطیٰ میں انفرادی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہاں مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے پروفیسرز سمیت انتہائی ماہر ڈاکٹرز مریضوں کے مختلف آپریشن کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .