۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدسلمان سیدافقهی قائم بنیاد ملی نخبگان

حوزہ / سید افقہی نے کہا: آج ہمیں حوزہ اور یونیورسٹی میں تبادل رائے اور باہمی ہم آہنگی کی زیادہ ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے بنیاد ملی نخبگان (قومی ممتازین فاؤنڈیشن) کی تمام کوشش حوزہ اور یونیورسٹی میں مشترکہ گفتگو کی فضا فراہم کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، بنیاد ملی نخبگان (قومی ممتازین فاؤنڈیشن) کے نائب عہدیدار سید سلمان سید افقہی نے مشہد کے فدک ہوٹل کے میٹنگ ہال میں حوزہ علمیہ کے بااستعداد طلبہ کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کے دوران عید مبعث کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام نے اپنے فرامین میں علم کو انتہائی اعلیٰ مقام عطا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ دنیا بھر میں توحید کا علم بلند کیا۔

سید افقہی نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک نئی اسلامی تہذیب کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب تفکر کو علم پر مقدم قرار دیتے ہیں۔ ہمارے پاس یونیورسٹیز میں تعلیم و تعلم تو موجود ہے لیکن بدقسمتی سے متفکرین کی تعداد بہت کم ہے اور یہی چیز یونیورسٹیز کے نظام کے ضرر و نقصان کا باعث ہے۔

بنیاد ملی نخبگان (قومی ممتازین فاؤنڈیشن) کے نائب عہدیدار نے کہا: آج ہمیں حوزہ اور یونیورسٹی میں تبادل رائے اور باہمی ہم آہنگی کی زیادہ ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے بنیاد ملی نخبگان (قومی ممتازین فاؤنڈیشن) کی تمام کوشش حوزہ اور یونیورسٹی میں مشترکہ گفتگو کے لئے فضا فراہم کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .