۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات

حوزہ/ ہنر اسلامی اسٹیڈیز یونیورسٹی آف ٹوکیو کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ڈاکٹر یوئی کانڈا نے آستانہ قدس رضوی کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب احمد فرامرز قراملکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہنر اسلامی اسٹیڈیز یونیورسٹی آف ٹوکیو کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ڈاکٹر یوئی کانڈا نے آستانہ قدس رضوی کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب ڈاکٹر احمد فرامرز قراملکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات، آج صبح اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر قراملکی نے ڈاکٹر یوئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے جاپان کے گراں قدر تحقیقی آثار اور اپنی جاپان میں مدت اقامت کے دوران اس ملک کی یونیورسٹیوں سے آشنائی کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے اپنی ایک علمی کتاب، محترمہ ڈاکٹر کانڈا کو ہدیہ کرتے ہوئے ہنر اسلامی کے تاریخی مطالعات کے آثار کی نشر واشاعت نیز اسٹیڈی یونیورسٹی آف ٹوکیو اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے مابین مشترکہ تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

محترمہ ڈاکٹر کانڈا نے نیز اپنی مشہد اور آستانہ قدس رضوی میں آمد کو تحقیقی اقدام کہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .