۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
حرم

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام میں معمر اور معذور زائرین کو زیارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے 2 ہزار 500 ویل چیئرز اورزائرین کو لے جانے کے لئے 70 خادمین حاضر رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام میں معمر اور معذور زائرین کو زیارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے 2 ہزار 500 ویل چیئرز اورزائرین کو لے جانے کے لئے 70 خادمین حاضر رہتے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے نے بتایا کہ روز بروز زائرین کی تعداد میں اضافہ اور مخصوص مناسبتوں میں زائرین کی کے بے پناہ مجمع اور زیارت صفوں کو طولانی ہو جانے کے سبب معمر اور معذور زائرین کے لئے زیارت کرنا سخت ہو جاتا ہے لہذا اس ادارے نے اس قسم کے زائرین کی سہولت کو خاص مد نظر رکھا ہے۔

اس مقصد کے لیے کئی سالوں سے حرم امام رضا (ع) کا ویل چیئر اور زائرین کا یہ شعبہ مشہد مقدس اور صوبائی خادمین کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف دنوں اور موسموں میں مختلف شفٹوں میں حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے تحت زائرین کی خدمت کر رہا ہے، یہ خدمات حرم کے 6 مختلف دروازوں پر دستیاب ہیں۔

ان ویل چیئرز کو 3 گھنٹے کے لئے زائرین کے حوالے کیا جاتا ہے جسے حرم کے 8 مختلف دفاتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ باب الرضا(ع)، باب الجواد(ع)، غدیر، شیخ طوسی، شیخ طبرسی، نواب صفوی وغیرہ پر موجود ہیں۔

اس وقت مشہد کے تقریباً 4,200 خادمین حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ زائرین اور دفتر ویل چیئر کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، حرم مطہر میں اوسطاً 600 خادم ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور زائرین کی خدمت کرتے ہیں، ان کی ڈیوٹی شفٹ ہفتے میں ایک مقررہ دن 8 گھنٹے ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .