۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حرم امام رضا علیہ السّلام

حوزہ/ دنیا کے گوشہ و کنار سے ہر سال کئی ملین زائرین حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری کا شرف حاصل کرتے ہیں اور اس ملکوتی بارگاہ کی گراں قدر اور بڑے پیمانے پر خدمات اور میزبانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے گوشہ و کنار سے ہر سال کئی ملین زائرین حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری کا شرف حاصل کرتے ہیں اور اس ملکوتی بارگاہ کی گراں قدر اور بڑے پیمانے پر خدمات اور میزبانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن ان خدمات اور میزبانی کے پس پردہ کئی ہزار خستہ ناپذیر خادمین موجود ہیں، جو حرم مطہر کے گوشہ و کنار کی نظافت اور صفائی کا خاص اہتمام کرتے ہیں، تاکہ مہمانوں کی خدمت بہترین طریقے سے انجام پا سکے۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کی نظافت اور صفائی کیلئے ادارہ برائے امور خدمات عمومی کے تحت دو ادارے فعال ہیں: خدمات تنظیف و سلامت و عطر افشانی۔

ادارۂ خدمات عمومی زائرین کی نگرانی میں ہمہ وقت صفائی کا اہتمام اور پانی پینے کے لوازمات کو مہیا کیا جاتا ہے۔

ادارۂ خدمات تنظیف ہمیشہ حرم کے اندر اور باہر کی صفائی پر مامور ہوتا ہے، اس ادارے کی زمہ داری ہے کہ یہ حرم کی پارکنگ سے لیکر وضو خانے، دیوار اور چھت کی صفائی کرے اور اس کام کیلئے 30 آٹومیٹک گاڑیوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ادارۂ عطر افشانی بھی صحت و سلامت پر مامور ہے، حرم امام رضا علیہ السّلام کی فضاء کو ہمیشہ معطر رکھتا ہے اور حرم امام رضا علیہ السّلام کی فضاء کو معطر رکھنے کیلئے آٹومیٹک مشینوں سے استفادہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حرم امام رضا علیہ السّلام کی فضاء کو ہمیشہ معطر رکھنے کے مد میں تقریباً 300 لیٹر عطر استعمال ہوتا ہے۔

زائرین کے استعمال کیلئے ادارۂ خدمات عمومی کی جانب سے ڈسپوزل گلاسز، صابون اور سجدہ گاہ وغیرہ کو خاص مناسبتوں کے پیش نظر فراہم کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے میں تقریباً 5 ملین پانچ لاکھ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے ظروف،حرم امام رضا علیہ السّلام میں استعمال ہو چکے ہیں و 3 ہزار 160 کلو گرام پلاسٹک جمع آوری کی گئی ہے اور 7 ہزار 600 لیٹر لیکویٹ استعمال ہوا ہے، جبکہ ان چیزوں کا خاص مناسبتوں میں اس سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حرم امام رضا علیہ السّلام تقریباً ایک ملین مربع کیلومیٹر پر مشتمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .