۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
رضا خوراکیان

حوزہ / آستان قدس رضوی (ع)  کے متولی نے اپنے ایک حکم نامے میں "رضا خوراکیان" کو حرم مطہر رضوی (ع) کا سپریم ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی (ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کی جانب سے حرم مطہر رضوی (ع) کے نئے سپریم ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے جاری کردہ حکم نامے میں آیا ہے کہ " حرم مطہر امام رؤف حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام ایران کا سب سے ممتاز روحانی مرکز اور قرآن و عترت کی اعلیٰ تعلیمات و سیرت کی روشنی میں لوگوں کی ہدایت اور قربِ خدا کی طرف رہنمائی کرنے کا مقدس مقام ہے"۔

میں برادر گرامی جناب فیضی (سابقہ سپریم ڈائریکٹر) کی مخلصانہ کوششوں اور بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے، جوکہ اب حرم مطہر رضوی (ع) میں ایک اور مسئولیت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے، محترم رضا خوراکیان کو جو کہ اخلاق اور مذہبی عزم و ارادہ کے مالک، قابل قدر ثقافتی، انتظامی اور انقلابی ریکارڈ کے حامل ہیں، اس نورانی بارگاہ میں حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر کے عنوان سے مقرر کرتا ہوں"۔

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے متوالی نے اس حکم نامے میں حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر کی درج ذیل ذمہ داریوں اور فرائض کی جانب بھی اشارہ کیا ہے:

1. حرم مطہر کی باعظمت پالیسیوں کا نفاذ اور زائرین کی خدمات کے خصوصی انتظامی نظام اور آستان قدس رضوی (ع) کے مرکزی ہیڈکوارٹر اور ماتحت ہیڈکوارٹر کے ساتھ موثر ہم آہنگی اور باہمی تعامل۔

2. معارفِ رضوی کی تعلیمات پر تاکید اور خالص محمدی اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور نئے اور اختراعی فارمیٹس کا استعمال کرتے ہوئے ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں اور زائرین کے مختلف گروہوں خصوصاً نوجوانوں اور نوجوانوں کی ضروریات اور ذوق کے مطابق خدمات کے معیار میں پیشرفت کو یقینی بنانا۔

3. حرم کی انتظامیہ کمیٹی اور معزز ٹرسٹیز کی آراء اور ممتاز افراد کی دانشمندی سے بہترین استفادہ کرنا، قابل احترام زائرین کی زیارت کو سہل بنانے میں جدید علم و ٹیکنالوجی کا استعمال اور انہیں قابل قدر خدمات کی فراہمی۔

4۔ حرم مطہر میں موجود خدمت گزار افراد کی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنا اور حرم مطہر رضوی (ع) کے امور کے انتظام و انصرام میں ان کی مہارت اور تجربے سے مستفید ہونا۔

5۔ حرم مطہر رضوی (ع) میں مختلف پروگراموں کے نفاذ میں سماجی صلاحیتوں کا استعمال اور لوگوں کی شرکت میں اضافہ اور زائرین کو ضروری وسائل فراہم کرتے ہوئے انہیں بہتر خدمات فراہم کرنا۔

6. حرم مطہر رضوی (ع) کے سپریم ڈائریکٹر کے عنوان سے حرم رضوی (ع) کی منفرد اور بے مثال معماری جیسے خزانہ کی حفاظت اور اس کی ترقی، تعمیر، اصلاح، دیکھ بھال اور زائرین کو اس کا مناسب تعارف کرانا۔

حجت الاسلام و المسلمین مروی نے کہا: میں توقع کرتا ہوں کہ سب متعلقہ افراد اس مقدس مقام کی شان و عظمت کو مدنظر رکھتے ہوئے عظیم الشان زیارت کے حصول، اس کی تاثیر کو مزید بہتر بنانے اور زائرین کے عزت و احترام اور انہیں معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں اور ہمت کو استعمال کریں گے اور اس سلسلہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور میرے ساتھ تمام معاملات میں مکمل ہم آہنگی، ضروری تدابیر اور مکمل عزم و ارادہ کے ساتھ فرائض و قوانین کا نفاذ کریں گے اور باقاعدہ اور مسلسل طور پر تمام اقدامات کی رپورٹ فراہم کریں گے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .