۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آستان قدس رضوی (ع) میں رواق امیر المومنین (ع) کی تعمیر کا آغاز

حوزہ / امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر امام رضا (ع) میں ایک عظیم الشان ہال اور صحن بنام "رواق امیر المومنین (ع)" کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رواق امیر المومنین (ع) کی تعمیر کا آغاز آج صبح دارالقرآن الکریم حرم مطہر رضوی میں حرم مطہر کے متولی، ان کے نائب، شہر مشہد مقدس کے میئر اور شہر کی کئی دوسری اہم شخصیات کی موجودگی سے ہوا۔

یہ رواق امیر المومنین صحن غدیر، صحن جمہوری اسلامی اور صحن پیغمبر اعظم (ص) کے درمیان واقع ہے اور حرم رضوی کے تکنیکی انجینئرز کی کوششوں سے یہ ان شاءاللہ شمسی سال 1404 کے 12ویں یعنی فروری 2026ء تک مکمل ہو گا اور زائرین کی خدمت کے لئے آمادہ ہو گا۔

اس رواق کی تعمیر کے اہداف میں سایہ دار جگہ میں اضافہ، صحن جمہوری کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا، 6000 افراد کی گنجائش کے ساتھ مختلف تقریبات کے لئے جگہ مہیا کرنا اور زیارت میں سہولت اور زائرین کی آسان رسائی کو مزید بہتر بنانا وغیرہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ رواق 13,000 مربع میٹر انفراسٹرکچر، 7,000 مربع میٹر پر محیط چھت اور 6,000 مربع میٹر کھلی فضا پر محیط ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .