۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حرم مطہر امام رضا (ع)، ابن الرضا (ع) کے جشنِ یوم ولادت کی تقریبات کے لئے آمادہ

حوزہ / حضرت امام تقی الجواد علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر حرم مطہر رضوی (ع) کا ماحول ہی مختلف ہے۔ حرم کے تمام گوشوں اور کونوں میں سجے پھول اور رنگ برنگے قمقمے اس مبارک عید کی آمد کا پتا دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نویں گوہرِ ولایت کے بابرکت یوم ولادت کے موقع پر ان کے خدام نے اس عید کی خوشیاں منانے کے لئے ہر سال کی طرح حسب روایت ایک بار پھر حرم مطہر رضوی (ع) کے صحن اور دوسرے مقامات کو اس شمس الشموس امام (ع) کے عقیدت مندوں کے پرجوش ہجوم کی میزبانی کے لیے آمادہ کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں آج صبح منعقدہ ایک تقریب میں حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے خدام نے ضریح مطہر کے پھولوں کو بھی تبدیل کیا۔ نیز اس عظیم عید کے موقع پر حرم مطہر رضوی (ع) کے صحنوں کے مرکزی برآمدوں پر عید مبارک کے خصوصی تحریری بینرز بھی نصب کئے گئے تاکہ جشن کے اس پروقار ماحول کو دوبالا کیا جا سکے۔

اس دوران ان مبارک ایام میں رات کے وقت حرم مطہر رضوی (ع) کے صحنوں میں روشنی کی خوبصورت قمقمے بھی نظر آئیں گی جو ان صحنوں کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کا سبب بنیں گے۔

اس مقدس بارگاہ کے مخلص خدمت گزار خدام اس مقدس مقام کو پھولوں، خوبصورت تحریروں اور روشنیوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ حرم مطہر حضرت ثامن الحجج (ع) کی صفائی اور زائرین کی ضرورت کے قابل استعمال اور فلاحی اشیاء کی فراہمی جیسے کہ ڈسپوزایبل گلاس، لیکوئیڈ سوپ وغیرہ سمیت باقی ضروری انتظام بھی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی صحن کوثر، صحن غدیر اور صحن امام حسن مجتبی (ع) اور باغِ رضوان میں حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے مستقل چائے خانے کا وجود ہے جہاں دوسرے خدمت پر مشتمل مواکب اور خدام کے تعاون سے چائے اور دیگر بابرکت اشیاء کی تقسیم کے ذریعہ مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کی ایک خاصی بڑی تعداد حضرت امام رضا علیہ السلام کے مہمان خانے کے مبارک دسترخوان کی مہمان ٹھہرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مطہر رضوی (ع) کے دیگر خدماتی شعبے جیسے قالین، صحت، ریلیف اور وہیل چیئرز اور الیکٹرک وینز کے شعبہ جات سے لے کر امانتداری امور کی شب و روز خدمات، گمشدہ افراد کا مرکز اور ماؤں و بچوں کی تفریحی اور تربیتی مراکز اور ایمرجنسی طبی مراکز بھی ان ایام کے دوران زائرین اور مجاورین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے آمادہ رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .