۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
زائرین اربعین کی جانب سے حرم مطہر امام رضا (ع) کے خادمین کے قافلے کا پرجوش استقبال

حوزہ / حرم مطہر رضوی علیہ السلام کے خادمین کے قافلے کے بغداد ہوائی اڈے پر پہنچنے پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر رضوی علیہ السلام کے خادمین کے قافلے کے بغداد ہوائی اڈے پر پہنچنے پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام کے 50 خادموں پر مشتمل یہ قافلہ عراق میں زائرین کی خدمت میں منعقد ہونے والے موکبوں کا وزٹ کرے گا

آج صبح خامدین کا یہ قافلہ جیسے ہی بغداد کے ہوائی اڈے پر داخل ہوا تو وہاں موجود ایرانی، عراقی اور دیگر ممالک کے زائرین نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یکساں سبز رنگ میں ملبوس حرم رضوی علیہ السلام کے خادمین نے مرثیہ خوانی وغیرہ کرتے ہوئے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہی استقبال کاظمین میں بھی دہرایا گیا اور وہاں اس شہر میں امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی موجودگی نے ایک ناقابل بیان منظر پیدا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .