حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام سے منسلک کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی موکب لگا کر زائرین امام حسین علیہ السلام کی میزبانی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے بھرپور خدمت انجام دی۔
دوغارون بارڈر پر حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی (آستان قدس رضوی) کے موکب کے انتظامی افسر نے آستان نیوز کے ساتھ گفتگو میں افغانستان سے آنے والے زائرین کی میزبانی کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا: عراق پہنچنے کے لیے ان زائرین کو دو سرحدوں سے عبور پڑتا ہے جس میں کافی وقت لگتا ہے لہذا ان کی پذیرائی کے لئے حرم کی جانب سے خاص انتظام کیا گیا ہے۔